English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حج سیزن: سعودیہ میں مقیم غیرملکیوں کے بغیر اجازت مکہ مکرمہ جانے پر پابندی

القمر
hajj 2022 pilgrims reached makkah

مکہ مکرمہ: سعودی عرب نے حج سیزن کے دوران غیر ملکیوں کے مکہ مکرمہ جانے سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔

حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق پیر سے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی حج اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ نہیں جا سکیں گے۔ مکہ مکرمہ جانے والی چیک پوسٹس پر حج پرمٹ چیک کیے جائیں گے۔

بیان کے مطابق جس غیرملکی کے پاس متعلقہ اداروں کا جاری کردہ حج پرمٹ نہیں ہوگا اسے مکہ مکرمہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ہدایات کے مطابق جن غیرملکیوں کے پاس مکہ سے جاری کردہ اقامہ، عمرہ یا حج پرمٹ ہوگا ان پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے