کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی نے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کے ریسٹورینٹ سمیت تین ریسٹورینٹ صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر سیل کردیئے۔
خرم شیر زمان نے کہاکہ ان کا ریسٹورینٹ سندھ حکومت ن سیاسی نفرت اور کاروباری نقصان پہنچانے کے لئے سیل کردیا۔
تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت نے سیاسی نفرت میں آج ان کا ریسٹورنٹ سیل کردیا، اب پیپلزپارٹی سیاسی نقصان کے ساتھ کاروباری نقصان پہنچانے پر اتر آئی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ریسٹورنٹ ملازمین کا گھر باعزت طریقے سے چلتا ہے آیان علی کے اکانٹ سے نہیں، جو اوچھے ہتھکنڈے پیپلزپارٹی کی حکومت کررہی ہے انہیں کل بھگتنا ہوگا۔
خرم شیر نے کہا ہمارے روزگار ٹین پرسنٹ پر نہیں چلتے ہم ٹیکس پیئر لوگ ہیں، ہیومن رائٹس کمیشن سے گزارش ہے سندھ حکومت کی فسطائیت کا نوٹس لیں جبکہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے اپنے ردعمل میں بتایاکہ ریسٹورینٹ صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال اور غیرمعیاری خوراک پر سیل کیاہے، ضلع سائوتھ میں دو اور ریسٹورینٹ بھی سیل کئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہاں صفائی کاناقص انتظام تھا اور ورکرزکا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی نہیں تھا ساتھ یہ بھی بتایا گیا کہ ریسٹورنٹ پاکستان تحریک انصاف کیرہنما خرم شیرزمان کی ملکیت ہے۔
