ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمیں سزا، 60 ارب کی کرپشن والے کا استقبال، ایسے عدل کا کون احترام کریگا، نواز شریف

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں سزا اور 60 ارب روپے  کی کرپشن کرنے والے کا استقبال، ایسے عدل کا احترام کون کرے گا؟۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ اپنے بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل کروا کر جیل میں پھینک دیا گیا اور دوسری طرف ایک ثابت شدہ کرپٹ کو صادق و امین بنا کر اللہ کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کی توہین کی گئی۔

نواز شریف کی جانب سے ٹوئٹر بیان میں مزید کہا گیا کہ ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب روپے کی کرپشن کرنے والے شخص کا استقبال کرتے ہیں۔ایسے عدل کا کون احترام کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں