ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے، صدرعارف علوی

اسلام آباد: صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات ہونے چاہئے اور ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے مگر کارروائی میں انسانی حقوق کا خیال رکھنا چاہئے ۔کارروائی میں مارپیٹ نہیں ہونی چاہئے۔ عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ پر مقدمات سے متعلق سیاستدانوں کو غور کرناہوگا،سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ نے بھی آرمی ایکٹ کے کچھ فیصلے ختم کئے،یہ بات انہوں نے نجی ٹی کو انٹرویودیتےہوئے کہی۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہناتھا کہ آرمی ایکٹ پر مقدمات سے متعلق سیاستدانوں کو غور کرنا ہوگا،احتجاج کرنا ہے تو قانون کے دائرےمیں رہیں،

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تقرری کی مخالفت نہیں کی تھی، عمران خان نے کہا تھا کہ جنرل باجوہ کو کہہ دیں جس کو ادارہ آرمی چیف بنائے قبول کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد بہت بڑا نقصان ہوا،آصف زرداری کے پاکستان کھپے کے نعرے کے بعد مسئلہ حل ہوا

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں