کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سیکریٹری داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹسز جاری کردیئے۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ وکلا نے موقف دیا کہ محمد غفور، ظہور احمد، صادق حسین علی کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہیں۔ لاپتا شہریوں کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے سیکریٹری داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے لاپتہ افراد سے متعلق کے پی کے حراستی مراکز سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے تفتیشی افسران کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
