English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہ محمود قریشی کا مشروط رہائی سے انکار

القمر

اسلام آباد: ہائیکورٹ کے حکم کے باجود وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے تاحال رہائی نہ ہوسکی۔

وکیل بیرسٹرتیمور ملک کے مطابق شاہ محمود کی رہائی کا حکمنامہ تحریری یقین دہانی سے مشروط تھا، شاہ محمود قریشی کو عدالتی حکمنامہ اور شرائط سے آگاہ کیا تھا تاہم شاہ محمود قریشی نے اب تک تحریری یقین دہانی عدالت کو جمع نہیں کرائی،بیرسٹرتیمور ملک کا کہنا تھا کہ شاہ محمود ایسا کوئی حلف نامہ نہیں دینا چاہتے جس سے انکے سیاسی وجمہوری حقوق متاثرہوں، اس صورتحال میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت پررہائی کا فوری امکان نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے وکیل بیرسٹر تیمور ملک کو کہا کہ عدالتوں کا بہت احترام ہے، تاہم پر امن احتجاج سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے