English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انقرہ میں خوفناک طوفان نے اونچی عمارتوں سے کرسیاں اڑا ڈالیں

القمر

انقرہ:ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں بدھ کے روز سے شدید آندھی اور طوفان آگیا جس کی وجہ سے اونچی عمارتوں سے کرسیاں فضاں میں کاغذوں کی مانند اڑنے لگیں۔

خوفناک طوفان سے سے خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ خاص طور پر اندرون شہر کے بلند علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ میونسپلٹی نے طوفان سے خبردار کیا تھا ۔ انقرہ کے گورنر نے بھی شہریوں کو تنبیہ کی تھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نگرانی کرنے والے کیمروں کے ذریعے ریکارڈ کیے گئے ویڈیو کلپس میں کرسیاں اور کچرے کے چھوٹے کنٹینرز کو ہوا میں اڑتے ہوئے دکھایا گیا۔ شہر میں بدھ سے آندھی اور طوفان چل رہے ہیں۔

کرسیوں اور کچرے دانوں کے ہواں میں اڑنے کے کلپس سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں۔بعد ازااں کرسیاں اور کچرے کے چھوٹے کنٹینر خالی گلیوں میں گر گئے تاہم مکین زخمی ہونے سے بچ گئے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے