راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اللہ کو معلوم ہے کہ مائنس کون ہونے جارہا ہے اور پلس کون ہوگا،لیکن اب یہ ہو کر رہے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ اسی ہفتےمیں ہوجائے یااگلا ہفتہ لے لےجون میں چت یاپٹ ہوکررہےگا۔
ساری قوم جناح ہاؤس اور GHQ پر حملے کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ اس پر رنجیدہ ہے لیکن بے جا بے گناہ لوگوں کی گرفتاریوں سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا موجودہ حکومت لوگوں کی نظر میں قابل نفرت ہو چکی ہے جو بھی ان کا ساتھ دے گا ڈوب جائے گا شجر اور حجر بھی ان کا رونا رورہے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 21, 2023
انہوں نے کہا کہ عدلیہ جیتے گی بیشک آڈیو لیک تحقیقات کمیشن چیف جسٹس کےمشورے کے بغیر کیوں نہ بنالیں آئینی قانونی فیصلہ چیف جسٹس کی طرف سےآکر رہےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ساری قوم جناح ہاؤس اور GHQ پر حملے کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ اس پر رنجیدہ ہے، لیکن بے جا بے گناہ لوگوں کی گرفتاریوں سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت لوگوں کی نظر میں قابل نفرت ہو چکی ہے جو بھی ان کا ساتھ دے گا ڈوب جائے گا،شجر اور حجر بھی ان کا رونا رورہے ہیں۔
ان کامزید کہنا تھا کہ جوپارٹیاں بدل رہےہیں عوام میں اُنکی حیثیت دُولہن اک رات کی سےزیاده نہیں دو تین مہینےسسرال جیل کاٹنےسےقیامت نہیں آجاتی لیکن بکنےکادھبہ کبھی نہیں مٹتا نسلی اوراصلی مشکل وقت میں ساتھ نہیں چھوڑتےاورچٹان کی طرح ڈٹےرہتےہیں،معاشی حالات خوفناک ہوگئےاسمبلی میں جانےاورنہ جانےسےفرق نہیں پڑتا۔
جوپارٹیاں بدل رہےہیں عوام میں اُنکی حیثیت دُولہن اک رات کی سےزیاده نہیں دو تین مہینےسسرال جیل کاٹنےسےقیامت نہیں آجاتی لیکن بکنےکادھبہ کبھی نہیں مٹتانسلی اوراصلی مشکل وقت میں ساتھ نہیں چھوڑتےاورچٹان کیطرح ڈٹےرہتےہیں معاشی حالات خوفناک ہوگئےاسمبلی میں جانےاورنہ جانےسےفرق نہیں پڑتا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 21, 2023