ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے عازمین حج کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں،رانا ثنا اللہ

فیصل آباد :وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے عازمین حج کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں۔

فیصل آباد میں حج پرواز کی روانگی سے قبل عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اللہ اپنے مہمانوں کی دعا قریب سے سنتا ہے، عازمین حج مسلم امہ اور ملک وقوم کیلئے خصوصی دعا کریں،عازمین حج پاکستان کے سفیر ہیں، ہم نے سعودی حکومت سے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا معاہدہ کیا ہے، اس منصوبے کے تحت امیگریشن کا عمل آسان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ برس اس پراجیکٹ کو کراچی میں لے کر جا رہے ہیں، روڈ ٹو مکہ کی سہولت کو لاہور اور فیصل آباد میں بھی لائیں گے، رواں سال اس منصوبے کے تحت 40 ہزار عازمین مستفید ہوں گے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اللہ اپنے مہمانوں کی دعا قریب سے سنتا ہے، عازمین حج مسلم امہ اور ملک وقوم کیلئے خصوصی دعا کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں