لاہور:قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جناح ہاوس پر حملہ کرنے والے ایک اہم حملہ آور شخص کی شناخت کرلی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور میاں فاروق نذیر نامی ڈویلپرلاہور کینٹ کا رہائشی ہے۔9 مئی کو میاں فاروق ریلی کے ساتھ جناح ہاوس گیا تھا۔
پولیس کے مطابق میاں فاروق تمام تر سانحہ کی ویڈیوز اپنے موبائل سے بناتا رہا،پولیس نے تمام اہم ویڈیوز حاصل کرلیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ شر پسند میاں فاروق حکومت کو لکارتا رہا،شرپسند میاں لوگوں کو آگ لگانے کا بھی کہتا سنائی دے رہا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ میاں فاروق کی گرفتاری کا ٹاسک تمام پولیس ریڈنگ ٹیمز کو دے دیا گیا ہے۔