ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کا انقلاب سونامی میں ڈوب رہا ہے، ترجمان پی ڈی ایم

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان واحد لیڈر ہے جو امریکا سے براہ راست مدد مانگ رہا ہے،  عمران خان سن لو تمھاری کامیابی پاکستان کی ناکامی ہے، کپتان کا انقلاب اور حقیقی آزادی آپ ہی کی سونامی میں ڈوب رہا ہے۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران خان قوم کو کہتے رہے امریکا نے میری حکومت گرائی اور امریکا کو کہتے ہیں جنرل باجوہ نے گرائی، عمران نیازی عوام سے کہتے رہے کہ امریکا کے خلاف جہاد میں ساتھ دیں، اب امریکا کو کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف میری مدد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے امریکا سے آزادی اب امریکا کی مدد سے آزادی، یہ سیاست نہیں منافقت ہے، جب عمران خان اقتدار میں تھے اپوزیشن اور پی ٹی آئی کے ناراض رہنماوں کا امریکیوں سے ملنا غداری تھی، اب امریکی کانگریس اراکین سے ملنا اور اپنے لئے مدد کی بھیک مانگنا کیا یہ غداری نہیں؟

انہوں نے کہا  کہ آپ پاکستان کے معاملات میں امریکا کو مداخلت کی براہ راست دعوت نہیں دے رہے؟ اب عوام کو فیصلہ کرنا ہے پاکستان چاہیے یا عمران خان؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں