اسلام آباد: ملک میں 25 مئی کو عام تعطیل کے حوالے سے زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ 25 مئی کو حکومت کی جانب سے یوم تکریم شہدائے پاکستان منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اہم دن کے موقع پر ملک کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے خصوصی دن کی مناسبت سے عام تعطیل کا زیر گردش نوٹی فکیشن جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اس سلسلے میں کسی تعطیل کا اعلان نہیں کیا۔
