English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی مگ 29 طیارے کا اضافی فیول کا ڈراپ ٹینک دوران پرواز گر گیا

القمر

نئی دہلی: مغربی بنگال میں بھارتی مگ 29 طیارے کا اضافی فیول کا ڈراپ ٹینک دوران پرواز گر گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ تربیتی پرواز کے دوران مگ 29 طیارے کا ڈراپ ٹینک کالائی کنڈا ایئربیس کے قریب جنگل میں گرا۔مگ 29 کا ڈراپ ٹینک گرنے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع رپورٹ نہیں ہوئی ۔

بھارتی حکام کے مطابق تربیتی پرواز کے دوران گرنے والے ڈراپ ٹینک کو واپس لایا جارہا ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے