ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسجد نبوی میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں

مدینہ منورہ:مسجد نبوی میں عازمین حج کے خیرمقدم کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے مسجد نبوی کی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ صفائی اور سینیٹائزنگ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ 

تمام ادارے پہلے سے تیار کی گئی اسکیمیوں اور پروگراموں پر عمل درآمد کررہے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی کے ہر حصے اور اس سے منسلک عمارتوں میں فیلڈ ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔

عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے نگرانی اور فوری مدد کا نظام بھی فعال کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں