English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چوہدری پرویز الہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

القمر

لاہور: اینٹی کرپشن کی عدالت کے خصوصی جج نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے چوہدری پرویز الہی کو گرفتار کرکے 2 جون تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

چوہدری پرویز الہی کے 2 وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، پہلا وارنٹ 25 مئی کو ضمانت کی منسوخی کے بعد جاری ہوا جبکہ دوسرا وارنٹ 26 مئی کو جاری کیا گیا۔

اینٹی کرپشن ٹیم وارنٹ گرفتاری لیکر چوہدری پرویز الہی کی رہائش گاہ پہنچ گئے، سابق وزیراعلی پنجاب کی گوجرانوالہ مقدمہ میں ضمانت منسوخ ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے