English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کو تکبر، غلط فہمی اور دماغی خناس نے اس مقام پر پہنچایا، سعد رفیق

القمر

  کوٹلہ ارباب : وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کو تکبر، غلط فہمی اور دماغی خناس نے اس مقام پر پہنچایا ہے۔

  ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جب سیاسی کارکن پکڑے جاتے ہیں تو ہمیں اچھا نہیں لگتا۔

سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کو ان کے تکبر، غلط فہمی اور دماغی خناس نے اس مقام پر پہنچایا ہے، سابق وزیراعظم کا کوئی ساتھ دینے والا نہیں، انہوں نے حرکتیں ہی ایسی کی ہیں۔

 وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے لوگوں کو گمراہ کیا، نوجوانوں میں بدگمانیاں پیدا کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے