English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطین کی آزادی تک مسلح جہاد جاری رہے گا، حماس

القمر

مقبوضہ بیت المقدس: اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)نے کہا ہے کہ وطن کی آزادی کیلئے مسلح جہاد جاری رہے گا۔

حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فلسطین میں قابض ریاست کے بڑھتے ہوئے جرائم سے ہمارے عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلکہ فلسطینی قوم میں مزاحمت کی طرف رحجان میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں کے کہا فلسطینی قوم نے ملک کے ایک ایک چپے کی آزادی کا عزم کررکھا ہے، وطن کی آزادی کے لئے مسلح جہاد اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک وطن کا ایک ایک چپہ آزاد نہیں ہوجاتا، فلسطین کی آزادی مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی۔

انہوںنے کہا کہ فلسطینی عوام اپنے شہدا کے خون کے ساتھ وفاداری کرتے ہوئے ان کا مشن جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے