English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: گلاتا سرائے فٹ بال کلب نے 23ویں بار لیگ چمپین کا اعزاز حاصل کر لیا

القمر

 انقرہ: انقرہ گیوجو کو مہمان گراونڈ میں ایک کے مقابلے میں 4گولوں سے شکست دینے والے گلاتا سرائے کلب نے لیگ کے خاتمے سے 2ہفتے پیشتر ہی سپور ٹوٹو سپر لیگ کے چمپین  کا اعزاز حاصل کر لیا ہے،اس طرح   گلاتا سرائے  نے 23ویں بار لیگ چمپین کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

انقرہ میں 04۔01 کے اسکور سے فتح یاب ہونے والے گلاتا سرائے کے  پوائنٹس 82ہو گئے ہیں  تو اس کے کوچ  اوکان بروک   نے پہلی بار  گلاتا سرائے کو چمپین  بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے،گلاتاسرائے کو یو ای ایف اے چمپینز لیگ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے  پری کوالیفائنگ مرحلے پر نبرد آزما ہونا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے