ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی صدر مملکت عارف علوی سے رابطہ نہ ہونے کی تردید

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے رابطہ نہ ہونے کی تردید کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ عارف علوی کے ساتھ کیا کوئی رابطہ ہے؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ ایسی بات درست نہیں کہ میرا عارف علوی سے رابطہ نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جہاں تک مجھے پتہ ہے دو دن کے بعد ویسے بھی وہ قانون بن جانا تھا، فی الحال الیکشن کے علاوہ کوئی چارا نہیں اور ہم نے ملک کی خاطر مذاکرات کے لیے دعوت دی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک ہی چیز ہے کیونکہ اسٹیبلشمنٹ ہی حکومت چلا رہی ہے، جنرل باجوہ سے مذاکرات چل رہے تھے اور ان کو بھی الیکشن کا کہہ رہے تھے، چیف جسٹس کے کہنے پر ان سے مذاکرات شروع کیے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جس طرح لوگ پارٹی چھوڑ رہے ہیں یہ تو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جاری ہے لیکن یہ فیصلہ کر لیں ملک آئین کے مطابق چلے گا یا ڈنڈے کے زور پر چلے گا، ابھی تک کوئی پبلک ریلی یا جلسہ کرنے کا ارادہ نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں