English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جنوبی سوڈان پر پابندیوں میں ایک سال کی توسیع

القمر

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان پر پابندیوں میں 31 مئی 2024 تک ایک سال کے لیے توسیع کرنے کی قرارداد منظورکی ہے جس کے تحت ملک پر ہتھیاروں کی پابندی سمیت انفرادی اور اداروں کی سطح پر سفری پابندیاں عائد اوراثاثیمنجمد  کئے جائیں گے۔

منظور کردہ قرارداد 2683 جس کے حق میں 10 ووٹ پڑے جبکہ پانچ  ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیاکے تحت جنوبی سوڈان پر پابندیوں کی کمیٹی کی معاونت کرنے والے ماہرین کے پینل کے مینڈیٹ کو بھی  یکم جولائی 2024 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

قرارداد میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے درخواست کی گئی ہے کہ  وہ 15 اپریل 2024 سے پہلے جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن اور ماہرین کے پینل کے ساتھ قریبی مشاورت سے 2021 میں منظور شدہ قرارداد 2577 میں طے شدہ اہم اہداف پر حاصل ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیں۔

قراردار میں جنوبی سوڈانی حکام سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ اسی تاریخ تک پابندیوں کی کمیٹی کو اس سلسلے میں حاصل ہونے والی پیشرفت کے بارے میں رپورٹ کریں۔چین، گبون، گھانا، موزمبیق اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے