لاہور: وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ 9مئی واقعات کے ذمہ دار عناصر کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے،کوشش ہے بجٹ میں تنخواہ دار اور کاروباری طبقے کو ریلیف دیں، پیپلز پارٹی میں بہت سارے لوگ شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہاکہ ہم جماعتوں پر پابندیوں کے خلاف ہیں، اس وقت سیاسی محاذ پر بڑی کشیدگی ہے، خواتین کے حوالے سے جنسی زیادتی کے گھٹیا الزامات لگائے جا رہے ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، سوشل میڈیا پر الزامات کی بارش ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایک بیٹی کو بالوں سے پکڑا گیا تو ہم نے بھی مذمت کی، وہ خاتون پولیس والوں کو گالیاں اور پتھرمار رہی تھی ، یہ لوگ ایک دن جیل میں رہے تو چیخیں نکل گئی ہیں، اگر کسی نے کوئی جرم کیا تو فیئر ٹرائل کے بعد سزا اور جزا کا فیصلہ ہونا چاہیے، کریمنل، انسداد دہشت گردی اور آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوں گے، کسی کا ملٹری کورٹ کے تحت ٹرائل ہوتا ہے تو تین دفعہ اپیلوں کا حق ہو گا۔