ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیل میں پی ٹی آئی خواتین نے پارٹی چیئرمین کی جانب سے زیادتی کے الزامات کو جھوٹا قرار دیدیا

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی گرفتار خواتین نے پارٹی چیئرمین کی جانب سے خواتین کے ساتھ جیل میں زیادتی اورتشدد کے الزامات کو جھوٹااور بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا۔ 

جمعہ کے روز جیل سے خواتین کوعدالت میں پیش کیا گیاتواس دوران میڈیا کی جانب سے جیل میں ہونے والے مبینہ تشدد اورزیادتیوں کے حوالے سے سوال کیا گیا۔ 

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید خان نے کہا کہ جیل میں کوئی تشدد کوئی زیادتی نہیں ہوئی، ہمیں جیل میں رکھنا ہی زیادتی تھی کیونکہ ہم نے کچھ کیا ہی نہیں توہمیں جیل میں رکھنا ہی نہیں چاہئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ عورتیں،22،22،24,24دن جیلیں کاٹ کر آئی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے مرد دو، دودن میں استعفے دے کر بھا گ گئے ہیں جبکہ سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ تذلیل کافی ہے کہ آپ آدھی رات کو عورتوں کو گھر سے اٹھا کر لائیں گے اورگھسیٹ کر لائیں گے،اس سے زیادہ آپ عورتوں کی اورکیا تذلیل کریں گے۔

جبکہ ایک اورپی ٹی آئی خاتون کارکن نے کہا کہ اگرآپ کو خواتین کے سوشل میڈیا اکائونٹ سے مسئلہ ہے تو سوشل میڈیا کے کیس کریں اس طرح سیاسی انتقال کا نشانہ بناناضرورت تونہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں