English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چھٹی نیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کا آغاز آج ہوگا

القمر

اسلام آباد:پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام چھٹی نیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کا آغاز 3 جون سے گوجرانوالہ میں ہوگا جو کہ 4جون تک جاری رہے گی۔

پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے نواب فرقان خان نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جبکہ ایونٹ میں ملک بھر سے پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا اور پاکستان پولیس سمیت 22 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ آج ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی کو دس ہزار روپے،دوئم کو ساڑھے سات ہزار روپے اور تیسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑیوں کو پانچ ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے