English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں 70 ملین کرپشن کا انکشاف

القمر

 کراچی: محکمہ بلدیات سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے ترقیاتی فنڈر میں 70 ملین کرپشن کا ایک اور انکشاف ہوا ہے۔ 

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر،چیف مونسپل آفیسر، میونسپل کمیٹی ٹنڈو محمد خان کو طلب کر لیا گیا، 5 جون کو متعلقہ افسران اسٹیٹمینٹ کے ساتھ حاضر ہوں گے۔

 افسران کو جنوری 2021 سے آج تک کے ٹرانزیکشن ڈیٹیل، اوریجنل بینک چالان بک، ٹینڈرز کی تفصیلات، ورکس کمپلیشن رپورٹ، اور سٹاک بک ساتھ لانے کا حکم کیا گیا ہے، ڈائریکٹر 3 سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کراچی نے لیٹر جاری کر دیا۔ 

ذرائع کے مطابق متعلقہ افسران پر ترقیاتی فنڈز میں خورد برد کا الزام ہے، جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

…………………………………………

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے