English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوئٹہ نٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حج پروازوں کا آغاز

القمر

 کوئٹہ: کوئٹہ سے براہ راست حج پروازوں کا آغاز ہوگیا، ایک رات قبل کوئٹہ 145 عازمین حج براہ راست مدینہ روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے عازمین حج کے لیے حجاز مقدس کا سفر آسان ہوگیا، کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک اور سنگ میل طے ہوگیا۔ کوئٹہ سے براہ راست حج پروازوں کا آغاز کردیا گیا۔ پی کے 747 نے کیٹگری-II نئے رن وے پر گزشتہ رات پہلی نائیٹ لینڈنگ کی اور یہی پرواز بعدازاں 145 عازمین حج کو لے کر براہراست مدینہ کے لئے روانہ ہوئی۔

سی اے اے کے ترجمان کے مطابق حال ہی میں اَپ گریڈڈ 12 ہزار فٹ طویل رن وے کی بدولت براہ راست پروازیں ممکن ہوئیں۔ نئے رن وے پر CAT-II جدید ایئر فیلڈ لائٹنگ سسٹم سے ہر قسم کے موسمی حالات میں آپریشنز کو یقینی بناتا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ نئے رن وے کی بدولت وائیڈ باڈی جہاز (بوئنگ 777 اور اس کے مساوی) اب کوئٹہ ائرپورٹ آسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے