English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جی ایچ کیو حملہ کیس: 18 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

القمر

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کرنے والے 18 ملزمان کو پیش کیاگیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج حامد حسین نے مقدمات کی سماعت کی، خصوصی عدالت نے ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ سکستھ روڈ میٹرو بس سٹیشن جلانے میں ملوث 6 ملزمان کا بھی پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

عدالت نے ملزمان کو دوبارہ 9 جون کو پیش کرنے کا حکم دیا۔پی ٹی آئی چھوڑنے والے فیاض الحسن چوہان کے بھانجے کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا، ایس ایچ او تھانہ صادق آباد نے فیاض چوہان کے گرفتار بھانجے کو تفتیش میں بے گناہ قرار دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے