English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد ہائیکورٹ: شہریار آفریدی کی گرفتاری غیر قانونی قرار 

القمر

اسلام آباد:  ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی اور اہلیہ کی تھانہ مارگلہ پولیس کی طرف سے کی گئی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہر یار آفریدی کو اسلام آباد کی حدود میں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی اور ان کے بھائی جمال آفریدی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے کریمنل کیسز میں شہریار آفریدی کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 7 جون تک شہر یار آفریدی کو پیش نہ کیا گیا تو فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی دوبارہ شروع کردی جائے گی، جیل کلاس میں تبدیلی کے حوالے سے الگ متفرق درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔

عدالت نے کہا کہ بظاہر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور انچارج تھانہ مارگلہ کی طرف سے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے