ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شادی کی پہلی رات دلہا دلہن کوایک ساتھ ہارٹ اٹیک

لکھنؤ: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں شادی کی پہلی رات دلہا اور دلہن کا ہارٹ اٹیک سے انتقال ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں 22 سالہ پرتاب یادیو اور20 سالہ پشپا کی شادی کی رسومات روایتی دھوم دھام سے ہوئیں تاہم اگلی صبح نیا شادی شدہ جوڑا اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں یہ عجیب انکشاف ہوا کہ دونوں کی موت بیک وقت دل کے دورے سے ہوئی۔ واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ایک روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کی آخری رسومات بھی ایک ہی جگہ اور ایک ساتھ ادا کی گئیں۔

شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سمیت علاقے کے سیکڑوں افراد نے آخری رسومات میں شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں