ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

استحکام پاکستان پارٹی کاآئندہ عام انتخابات میں بھرپورشرکت کافیصلہ

استحکام پاکستان پارٹی نے آئندہ انتخابات میں بھرپورشرکت اورفوری طور پرصوبوں اورضلعی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینئرسیاستدان جہانگیرخان ترین کی زیرصدارت استحکام پاکستان پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرخان ترین نے ویڈیو کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی صدرعبدالعلیم خان، سیکریٹری جنرل عامرکیانی، عون چوہدری، فردوس عاشق اعوان، مرادراس، سعیداکبرنوانی اورشعیب صدیقی، سید سعیدالحسن شاہ، نعمان لنگڑیال اوراجمل چیمہ نے شرکت کی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے اجلاس میں آئندہ انتخابات میں بھرپورشرکت کرنے اور فوری طور پر ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر پارٹی صدر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام کیلئے کام کررہے ہیں،ملکی مسائل دیکھتےہوئےمستقبل کالائحہ عمل مرتب کررہےہیں،امیدسےعمل تک قوم کاساتھ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی نے آئندہ انتخابات میں بھر پور شرکت کرنے اورصوبوں اورضلعی سطح پرفوری تنظیم سازی شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں