ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مجھے کوئی مل گیا لیکن ابھی شادی کیلئے تیار نہیں، راکھی ساونت

 ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور ڈانسر اور متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر کسی کے عشق میں مبتلا ہونے کا اشارہ دے دیا۔

راکھی ساونت دبئی میں طویل قیام کے بعد دو روز قبل ممبئی واپس پہنچیں جہاں انہوں نے ای ٹائمز ٹی وی کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’’مجھے وہاں کوئی مل گیا ہے جو بہت اچھا ہے لیکن ابھی میں تیار نہیں ہوں اور اپنی پہلی شادی کے تجربے سے بہت ڈری ہوئی ہوں‘‘۔

راکھی ساونت نے کہا کہ دراصل میں ڈپریشن میں تھی اس لیے دبئی بھاگ گئی تھی، اب وہاں سے بہت سارا مرہم لیکر آئی ہوں۔

راکھی ساونت نے کہا بہت رو لیا زندگی میں، اب میں انتظار کررہی ہوں کہ میری زندگی میں پھر سے خوشیاں آئیں۔

راکھی ساونت نے مزید انکشاف کیا کہ ابھی انکی عادل خان درانی سے طلاق مکمل نہیں ہوئی وہ انتظار کررہی ہیں کہ جیسے ہی یہ عمل پورا ہو تو وہ اپنی زندگی کو آگے بڑھائیں۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت کی عادل خان درانی سے شادی 2022 کے وسط میں ہوئی تھی۔

دونوں کی شادی کی تصاویر اور وائرل ہونے والی ویڈیوز میں راکھی ساونت کو کلمہ شہادت پڑھتے دیکھا گیا تھا اور انکا اسلامی نام فاطمہ رکھا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں