اسلام آباد: حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اورپرانی قیمتیں 30جون تک برقرار رہیں گی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ایک ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں20روپے اور ڈیزل کی قیمت35روپےفی لیٹرکم کی گئی، لہٰذا قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہا۔ آئندہ15روزکیلئےمٹی کےتیل کی قیمت164روپے7پیسے، ہائی اسپیڈڈیزل کی فی لیٹرقیمت بھی253روپےپٹرول کی موجودہ قیمت262روپےفی لیٹرپربرقرار رہے گی۔
یاد رہے کہ پندرہ روز قبل 31 مئی کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ یکم جون سے اگلے پندرہ دن کے لیے ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کی کمی جا رہی ہے، جو258 روپے فی لٹر کی کمی کے بعد 253 روپے فی لٹر ہو گیا ہے۔