ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گوادر کے بعد کراچی میں بھی عوامی میڈیٹ چوری کیا گیا، مولاناعبد الحق ہاشمی

کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبد الحق ہاشمی نے کہا ہے کہ گوادر کے بعد کراچی میں بھی جماعت اسلامی کی عوامی میڈیٹ چوری کیا گیاکراچی میں ایک بار پھر دباؤ،پیسہ ،مفاد اورچمک دھمک نے کام کردکھایاعوامی مینڈیٹ کے بجائے غیر آئینی،غیر جمہوری طور پر میئر لانے کے نقصانات ہونگے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ  کراچی میں عوامی مینڈیٹ کو چوری وشب خون مارنے کے خلاف احتجاج کیاجائیگا میئر الیکشن میںحکومتی مشینری ،کھلی بدمعاشی ،بدترین دھاندلی نے عوام کو مایوس سیاست وجمہوریت کو بدنام کر دیا 30چیئرمین کو اغواء وغائب کرکے الیکشن جیتوانے کی روش ٹھیک نہیں۔

انہوں نے کہاکہ  حکومتی فسطائیت دھونس دھمکی ودھاندلی نے جماعت اسلامی کے میئر کار استہ روک لیا ۔پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کردیا اب کراچی کو پھر بوری بندلاشوں ،ٹارگٹ کلنگ وبدامنی کی طرف دکھیل کر پھر تباہی وبربادی کا سفر شروع ہوگا ۔جماعت اسلامی کراچی کو روشنیوں ترقی وخوشحالی روزگاراورتعلیم وصنعت کا ترقیافتہ شہر بنانے اور ملک کو اسلامی بلوچستان کو خوشحال بنانے کا سفر جاری رکھے گا۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان نے کہاکہ لوگوں کو ان کے آئینی ،قانونی اور سیاسی حقوق سے محروم کرنادراصل ان کو تشددپر اکسانے اور ان ملک کا امن وامان درہم برہم کرانے کی طرف راغب کرنے کے مترادف ہے ارباب اختیارہوش کا ناخن لیں اللہ کی پکڑبہت سخت ہوسکتی ہے۔

عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ  جماعت اسلامی ہر صورت عوامی قوت وتائید سے بلوچستان کو ترقی وخوشحالی دینے کی جدوجہد جاری رکھے گی بلوچستان کو حکمرانوں ومقتدر قوتوں نے نااہلی ناکامی وغفلت سے تباہ کرکے رکھ دیا ہے ۔بلوچستان کو معاشی آئینی حقوق سے محروم کرنے والے وفاق کیساتھ صوبائی حکومتیں بھی ہیں مقتدر قوتوں بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں بلوچستان کے عوام کو ساحل وبارڈر پر آسانی وسہولت کیساتھ کاروبار ،سیکورٹی فورسزکے ذریعے عزت وتحفظ دیکر معاشی وآئینی حقوق دیے جائیں تو روزگاروترقی میسر ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں