ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں میئر کیلیے الیکشن کانیا شیڈول جاری کیا جا ئے، میاں محمد اسلم

اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کراچی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے دھاندلی شدہ الیکشن کے انعقادکو مسترد کر تے ہو ئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس فراڈ عمل کو کالعدم قرار دے اور کراچی میں میئر کے لیے الیکشن کانیا شیڈول جاری کیا جا ئے۔

میاں محمد اسلم نے کہا کہ  کراچی میں میئر کے نئے الیکشن  میں تمام یو نین کو نسلوں کے چیئرمینوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جا ئے ، پیپلز پارٹی نے اپنی تاریخ اور روایت کو بر قرار رکھتے ہو ئے پہلے دن سے ہی الیکشن کے سارے عمل کو متنازعہ بنایا ہوا تھا ، منتخب افراد کو اغواء کر نا اور ووٹ نہ ڈالنے دینا جمہوریت کا قتل ہے۔

انہوں نے کہاکہ  مئیر کے انتخاب کے موقع پر ہال کے دروازے بند کردیے گئے اور پی ٹی آئی کے29 ممبران کو اس عمل سے اپنی ایلیٹ فورس کے ذریعے گھروں سے جبری اغواء کرکے روک دیا گیا۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  کراچی میں بلد یاتی انتخابات نے پیپلز پارٹی کے چہرے سے جمہوریت کا لبادہ اتار دیا ہے ، جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہااکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا گیا یہ حقیقی مینڈیٹ کے ساتھ دھوکا اور جبری قبضہ ہے،میئر کے انتخاب میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے نمبرز 193 اور پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادی کے نمبرز 173 ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں