ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کےالیکٹرک کے صارفین کو بجلی کے نرخوں میں ریلیف ملے گا، وفاقی وزیر

کراچی:وفاقی وزیر برائے بجلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ حکومت کراچی کے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے نئے مالی سال میں 171 ارب روپے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی (ٹی ڈی ایس) کے طور پر مختص کرے گی،کے-الیکٹرک کے صارفین کو ٹی ڈی ایس کے تحت بجلی کے نرخوں میں نمایاں ریلیف ملے گا۔

وفاقی وزیر برائے بجلی نے کہا کہ ٹی ڈی ایس ایک ٹارگٹڈ سبسڈی جس کا مقصد عوام کو بجلی کی پیداوار کی بڑھتی ہوئی لاگت سے تحفظ فراہم کرنا ہے، بجٹ 2023-24 میں بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور سابق فاٹا کے اضلاع سمیت ملک کے دیگر حصوں کے لیے  بھی 151 بلین روپے مختص کیے گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کی شرائط سے ٹی ڈی ایس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ یہ ٹارگٹڈ سبسڈی ہے۔

وفاقی وزیر نے سمندری طوفان بپرجوئے کی وجہ سے کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی کے حوالے سے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کے تحفظ اور ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے قومی سطح پر ایک جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں