ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہری کو زندہ جلانے والے سعودی کو موت کی سزا سنا دی گئی

ریاض:سعودی وزارت داخلہ نےشہری کو زندہ جلانے والے سعودی کو موت کی سزا سنا دی،سعودی شہری برات بن جبریل بن برات العاطفی النانی نے سعودی شہریت کے حامل بندر بن طہ بن محمد القرہدی کو قتل کردیا تھا۔

 برکات نے بندر بن طہ پر پٹرول ڈال کر اسے آگ لگا دی اور آگ سے جھلسنے کے بعد بندر بن طہ کی موت ہوگئی۔

 آگ سے چار کاریں جل گئیں ، قاتل کی جانب سے میتھی مفیٹامائن کے غلط استعمال کا بھی انکشاف ہوا۔ 

سکیورٹی حکام نے قاتل برکات کو گرفتار کرلیا اور تفتیش اور عدالتی کارروائی کے بعد اس کا جرم ثابت ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں