ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیلاروس میں ایٹمی ہتھیار نصب کر دیے ہیں، روسی صدرکا انکشاف

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یورپی کے اتحادی  ملک بیلاروس میں جوہری ہتھیار نصب کر دیے ہیں۔

غیر ملکی  میڈیاکے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک تقریب سے خطاب میں  جوہری ہتھیاروں کی بیلا روس میں تنصیب کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روس جوہری ہتھیاروں کو استعمال نہیں کرے گا۔

روسی صدر نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کا پہلا حصہ بیلا روس پہنچایا گیا ہے موسم سرما یا پھر سال کے آخر تک اسے مکمل طور پر نصب کرنے کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔

بیلا روس پہنچائے گئے جنگی ہتھیاروں میں کم فاصلے تک مار کرنے والے ایٹمی ہتھیار شامل ہیں۔

صدر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ  سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد روس نے پہلی بار ملک سے باہر جوہری ہتھیار نصب کیے ہیں جس کا مقصد یوکرین کو حمایت اور ہتھیار فراہم کرنے کے خلاف مغربی ممالک کو خبردار کرنا ہے۔

اس اقدام کا مقصد یہ بتانا ہے کہ جو ہمیں اسٹرٹیجک شکست دینے کا سوچ رہے ہیں وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں