English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجٹ میں غربیوں اورمزدوروں کیلئے مایوسی کے سوا کچھ نہیں، ضیاء الدین انصاری

القمر

لاہور :امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا  ہے کہ وفاقی و صوبائی بجٹ میں غربیوں اورمزدوروں کیلئے مایوسی کے سوا کچھ نہیں، دونوں بجٹس میں شرافیہ کومزید مراعات دی اور عوام پر ٹیکسوں کی بھر مار کی گئی ہے۔

ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہاکہ  اس وقت پاکستان میں اشیا خورونوش، ادویات، پیٹرول، بجلی، گیس کی قیمتیں خطے کے سبھی ممالک سے زیادہ ہیں، ڈالر کی اونچی پرواز جاری ہے، وزیرخزانہ کے ڈالر کو کنٹرول کرنے کے وعدے مکمل جھوٹ ثابت ہوئے۔ حکمرانوں کی ان ہی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانی نوجوان  غیر قانونی طریقے سے ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  غربت، مہنگائی او ربیروزگاری ایسے خطرناک کاموں اور مختلف جرائم کی طرف آمادہ کرتی ہے۔ یونان میں پیش آنے والے انسانی الیمہ کے ذمہ دار سابقہ اور موجودہ حکمران ہیں۔ انسانوں کی سمگلروں کو کھلی آزادی ہمارے اداروں  کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ وفاقی وصوبائی بجٹ فراڈ ہے۔ مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات نہیں کیے گئے،انتظامی اخراجات میں اضافہ کیا’صرف سرکاری ملازمین کونوازا گیا’بجٹ نے مزدوروں کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا’ جو ملک دفاعی بجٹ کے لیے خطیر رقم رکھے وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیا کام کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے