English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

توہین الیکشن کمیشن کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنمائوں پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد:توہین الیکشن کمیشن کیس میں ا لیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنمائوں پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر نثار درانی سمیت 4رکنی بنچ نے توہین الیکشن کمیشن کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ تمام فریقین کی جانب سے پیش ہوا ہوں، گزشتہ آرڈر نہیں ملا، جس پر ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ جوابدہ تو الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا، جس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ ان کی غیر حاضری کی درخواست جمع کرا رہا ہوں۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنمائوں پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 11جولائی تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے