English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عید سے قبل ریلوے ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے سے معاشی مشکلات ہیں، ضیا الدین انصاری

القمر

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور و صدر ریلوے پریم یونین پاکستان ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ  نے کہا ہے کہ حکومت ریلوے ملازمین کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے۔ عید قربان سے قبل ریلوے ملازمین گذشتہ ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے سے شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔

ضیا الدین انصاری نے کہاکہ عید قربان سے قبل ملک بھر میں تمام  سرکاری ملازمین کو ایڈونس تنخواہیں د ی جارہی ہیں بدقسمتی سے ریلوے ملازمین  مقرر وقت پر ملنے والی تنخواہیں ابھی تک محروم جبکہ جبکہ عید الاضحی میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ   ملازمین میں شدید ہجانی کیفت پائی جارہی ہے۔ ملازمین عید کے موقع پر  قربانی کے بندوبست اور دیگر اشیاء ضروریہ خریدوفروخت سے بھی محروم تنخواہوں کے منتظر ہیں۔

ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی اورملازمین کوتنخواہوں کی عدم فراہمی کے خلاف22 جون کو ملک بھر میں ڈویژنل ہیڈکواٹر ز پر احتجاجی مظاہرے کریگی جس میں بڑی تعداد میں ریلوے ملازمین شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے