English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجٹ میں غریب کو کچھ ریلیف نہیں ملا، مولانا عبدالحق ہاشمی

القمر

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بجٹ میں غریب کو کچھ ریلیف نہیں،شاہ خرچی کرنے والوں کے مراعات میں اضافہ ،حکومتی سطح پر کوئی سادگی قناعت نہیں اپنائی گئی آئی ایم ایف کے دبائوسے نکلنے تک مسائل کا حل ممکن نہیں۔

مولانا عبد الحق ہاشمی نے کہا کہ یوٹیلٹی بلزمیں عوام کو کسی قسم کے ٹیکس سے استثنیٰ دینے کے بجائے بجلی گیس مہنگے اور ٹیکسز میں اضافہ کیا جارہا ہے۔خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ قابل مذمت غریب عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔

 انہوں نے کہاکہ سوئی ناردرن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گیس میٹر کا کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے ماہانہ کرنے سے صارف گیس استعمال نہ بھی کرے تو بھی اسے ہر ماہ 500 روپے کم ازکم بل دینا ہو گا، چارجز کا اطلاق جنوری 2023 سے ہو چکا ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان  کا کہنا تھا کہ  نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کو 3 ماہ کے بقایا جات، میٹر رینٹ اور گیس ٹیرف کی مد میں اضافی رقم دینا ہو گی، سوئی ناردرن نے رقم ہر ماہ گیس بلوں میں شامل کرکے بھجوانا شروع کردی ہے۔جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

مولانا کا مزید کہنا تھا کہ گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ایک طرف اور بجلی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ سے بھی عوام پریشان ہیں گیس وبجلی غائب بل میں اضافہ تواتر سے آرہے ہیں ۔جماعت اسلامی نے پہلے بھی لوٹ مار ومہنگائی کے خلاف تحریکیں چلائی آئند ہ بھی ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت عوام پر مہنگائی بم گرانے کی غرض سے بر سر اقتدار آئی ہے ان کے پاس عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا کوئی معاشی ایجنڈا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے