English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئرمین سینیٹ کی مراعات بل غریب عوام کی جیب پر بڑا ڈاکا ہے، حافظ سعد

القمر

لاہور : امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ چیئرمین سینٹ و ڈپٹی چیئرمین سینٹ مراعات بل غریب عوام کی جیب پر بہت بڑا ڈاکا ہے ۔ موجودہ حالات میں غریب عوام اپنا بوجھ برداشت نہیں کر پا رہے تو وہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا بوجھ کیسے برادشت کرینگے۔

حافظ سعد حسین نے کہا کہ   بل پیش و منظورکرنے والوں کو شرم آنی چاہیے تھی کہ وہ اپنی عیش و عشرت کے لیے غریب کے بچوں کے منہ کا نوالہ چھین رہے ہیں۔ عوام دشمن بل کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔ ملک معاشی طور پر کمزور ہے ایسے میں چیئرمین سینٹ و ڈپٹی چیئرمین کی مراعات میں مزید اضافہ عوام دشمنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ   چیئرمین سینٹ و ڈپٹی چیئرمین ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر رضاکارانہ طور پر حاصل کردہ تمام مراعات سے دستبردار ہوجانا چاہیے۔غریب عوام اب مزید اراکین اسمبلی، سینٹ ، بیوروکریٹس سمیت اشرافیہ کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے