English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 افغانستان میں جنگی جرائم پر افسران کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا، آسٹریلوی وزیر دفاع کا اعلان

القمر

کینبرا:آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے  افغانستان میں جنگی جرائم کے لیے فوجی کمانڈروں کو جوابدہ ٹھہرانے کے عزم کااظہارکیاہے۔

رچرڈ مارلس نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ حکومت آسٹریلوی ڈیفنس فورس (اے ڈی ایف)کے افغان جنگ کی نگرانی کرنے والیاعلی افسران کو جوابدہ ٹھہرائے گی جو مبینہ طور پر آسٹریلوی فوجیوں کی طرف سے کی جانے والی غیر قانونی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔

وزیر دفاع  کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیاہے   جب سینیٹر جیکی لیمبی نے گزشتہ روز انکشاف کیا تھا کہ انھوں نے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے اے ڈی ایف کے افسران  کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے