ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موجودہ بحرانوں کی ایک وجہ عدالتوں کا انصاف نہ کرنا ہے ، وزیرداخلہ 

  اسلام آ باد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ  موجودہ بحرانوں کی ایک وجہ عدالتوں کا انصاف نہ کرنا ہے،عدالت عظمیٰ ملک میں سب سے بڑا ایوان ہے، سماعت میں کس قسم کے الفاظ کا استعمال کیا گیا ؟بینچ میں چیف جسٹس کے بعد نامزد چیف جسٹس نے کہا کہ اس عدالت کو نہیں مانتا، میں یہ بات کہوں توتوہین عدالت کا مرتکب ہوجائوں۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیرداخلہ نے مزید کہا اسمبلی نے جو قانون پاس کیا ہے عدالت آئین کے مطابق فیصلہ کرے ، قانون یہ کہتا ہے کہ بینچ تین سینئرممبر کی کمیٹی بنائے گی ،کمیٹی جو بینچ بنائے گی وہ آئینی اور قانونی ہوگا ،محترم سینئرجج کا موقف ہے کہ یہ بینچ اس کمیٹی نے نہیں بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ آئین میں قانون کی تشریح کرنے کا اختیارعدالت کے پاس ہے،دونوں سینئر وکلا اپنی اننگز کھیل چکے ہیں ،دونوں ممبران نے عمران فتنہ سے لاہور میں ملاقات کی ہے ،پٹیشن دائرکرنے سے قبل دونوں سینئروکلا چیئرمین پی ٹی آئی سے ملے، اس کے بعد یہ دونوں وکلا چیف جسٹس سے ملے،دونوں نے کہا چیف جسٹس صاحب آپ کو پہلے کہا تھا کہ فل کورٹ بنا دیں۔ بھائی آپ کی یہ بات چیف جسٹس سے کہاں پر ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قاضی فائزعیسی کو ایک سال سے کسی بینچ میں شامل نہیں کیا گیا ، اگرسپریم کورٹ کے فیصلوں کے پیچھے اس قسم کے عوامل ہوں گے، جب مرضی کے بینچ بنا کرمرضی کے فیصلے ہوں گے تو ان میں قوت نہیں ہوگی ،عدلیہ کے فیصلوں کی طاقت غیرجانبداری میں ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا، یونان کشتی میں 700 مسافروں کو سوارکرنے کی کوشش کی گئی،پاکستانیوں کی تعداد تقریبا 350ہے، حادثے میں بچنے والوں کی تعداد12 ،82 لاشیں اب تک نکال لی گئیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں