English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوطرفہ بات چیت 26 جون کو آستانہ میں ہوگی

القمر

اسلام آباد:پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا دوسرا دور 26 جون کو آستانہ میں ہوگا۔

سیاسی مشاورت میں حصہ لینے کے لیے پاکستانی وفد کی قیادت  ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ  (افغانستان اور مغربی ایشیا) سید احسن رضا شاہ کریں گے، جبکہ قازقستان کی طرف سے نائب وزیر برائے خارجہ امور مسٹر کنات تمیسٹ قیادت کریں گے۔

مشاورت کے دوران دونوں فریقین پاکستان اور قازقستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سیاسی، تجارتی، اقتصادی، رابطوں، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافتی اور عوام سے عوام کے تعلقات کے تمام شعبوں کا جائزہ لیں گے۔

اس سے قبل پاکستان اور قازقستان کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا افتتاحی اجلاس 28 فروری 2020 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے