English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے شدید بارشوں کے باعث صوبائی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا

القمر

لاہور:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں شدید بارشوں کے باعث صوبائی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو1122 اور واسا کو24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ متعلقہ افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں اور نکاسی آب کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور جتنی جلدی ممکن ہو سکے نکاسی آب کے کام کو مکمل کیا جائے۔

انہو ں نے کہا کہ متعلقہ افسران اور سٹاف کم سے کم وقت میں پانی کی نکاسی یقینی بنائیں۔ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو وضع کردہ پلان کے مطابق متعین وقت میں یقینی بنایا جائے۔ نکاس آب کے کام میں غفلت برداشت نہیں۔

محسن نقوی نے ٹریفک کی روانی کے لئے خصوصی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیئے جائیں۔ انتظامی افسران اور واسا حکام نکاسی آب کا کام اپنی نگرانی میں مکمل کرائیں اور خدانخواستہ کسی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فی الفور امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے