ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عسکری ٹاور جلا وگھیرا کیس،اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع

لاہور: عسکری ٹاور جلا وگھیرا وکیس میں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے عسکری ٹاور جلا گھیرا کے کیس کی سماعت کی، عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کر دی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری پر ملک بھر میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے، شرپسندوں کی جانب سے قومی اور فوجی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا، نو مئی کے بعد ہی اسد عمر کے خلاف عسکری ٹاور میں جلا گھیرا کا مقدمہ بنایا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں