English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سلیمان شہبازسمیت دیگرکی بریت کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم جاری

القمر

لاہور:سپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہبازسمیت دیگرکی بریت کی درخواستوں پرگزشتہ سماعت کاتحریری حکم جاری کردیا۔

جج بخت فخربہزاد نے گزشتہ سماعت کاتحریری حکم جاری کیا، عدالت نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی سے27 سوالات کے جوابات مانگ لئے۔

 عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کواس معاملے پر ڈائریکٹرلیول کے افسرتعینات کرنے کا حکم دیدیا۔ تحریری حکم کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے آئندہ سماعت پر پیش ہو کر سوالات کے جوابات کی رپورٹ پیش کریں۔

عدالت کے سوال میں کہا گیاکہ شہزاداکبرکس قانون کے تحت زیرالتوا انکوئری پر روزانہ پریس کانفرنس کرتے تھے، شہزاد اکبرکو جے آئی ٹی کا کون سا ممبرخفیہ چیزیں فراہم کرتاتھا؟عدالت نے شہزاد اکبرکی پریس کانفرنس کاتمام ریکارڈ طلب کرلیا۔

عدالتی سوال کے مطابق جے آئی ٹی کے پاس کون سے ٹھوس ثبوت ہیں جن کی بنیادپریہ کیس بنایاگیا؟ جے آئی ٹی نے طاہرنقوی کے خلاف کون سے شواہد پرکیس بنایا۔

عدالت کے تحریری حکم کے مطابق جے آئی ٹی آئی نے سلیمان شہباز اورطاہرنقوی کو اشتہاری قراردلوایا، سلیمان شہبازاورطاہرنقوی کوبعدمیں شامل تفتیش ہونے پرمقدمے میں چالان نہ کیاگیا،عدالت اپنا فیصلہ10جولائی تک محفوظ کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے