English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیب نے چئیرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی دوبارہ طلب کرلیا

القمر

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب) نے چئیرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو 4 جولائی کو ایک بار پھر طلبی کے نوٹس بھیج دیے، جس میں کہا گیا کہ چئیرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ پیش نہ ہوئے تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

قومی احتساب بیورو نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ اسکینڈل کی تحقیقات میں 4 جولائی کو 11 بجے کمبائن انوسٹگیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔

نیب کی جانب سے نوٹس کے باوجود سابق وزیراعظم 26 جون کو پیش نہیں ہوئے۔دوسری جانب نیب نے بشری بی بی کو بھی 190 ملین پاونڈ اسکینڈل میں 4 جولائی کو طلب کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کو اہم دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ پیش نہ ہوئے تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔طلبی نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو خلاف قانون فروخت کیے گئے تحائف کی تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے