English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عید الاضحیٰ پرگرج چمک کےساتھ شدیدبارشوں کی پیش گوئی

القمر

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران گرج چمک کے ساتھ پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران پری مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کوچوکس رہنے اورعوام کی وسیع پیمانے پر آگاہی کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیرکے طورپرضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ وفاقی وزارتوں ومحکموں، صوبائی حکومتوں، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی وعلاقائی اداروں اورمقامی انتظامیہ کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس سلسلہ میں عام عوام، مسافروں اورسیاحوں کیلئے تیزہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کے پیش نظراحتیاطی تدابیرکے بارے میں پیغامات وانتباہات جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے، متعلقہ عملے کی تعیناتی اورضروری سامان وآلات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ضرورت پرزوردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے