English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشاور میں بی آر ٹی سروس عید کے تینوں دن فعال رہے گی

القمر

پشاور:صوبائی دارالحکومت پشاور میں عید کے تینوں دن بی آر ٹی پشاور کی سروس فعال رہے گی۔

ترجمان ٹرانس پشاورکے مطابق عید کے پہلے دن سروس کا آغاز صبح 10 بجے ہو گا، عید کے دوسرے اور تیسرے دن سروس کا آغاز صبح 6 بجے ہوگا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ عید کے تینوں دن سروس رات 10بجے تک جاری رہے گی،ایس آر 2،ڈی آر3،ڈی آر6،ایس آر8،ڈی آر3 بی،ڈی آر5 فعال رہیں گے، باقی روٹس پر عید کے دوران سروس بند رہے گی۔

دوسری جانب پشاور پولیس نے عید الاضحی کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے،امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں،عید الاضحی کے دوران 4 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے